آئندہ سال 17عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ، 5 فروری کو یوم کشمیر ، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تعطیل ہوگی
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ )وفاقی حکومت نے 2025 میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جسکے مطابق آئندہ سال 17عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہونگی۔ 5 فروری کو یوم کشمیر ، 23 مارچ کو یوم پاکستان ، یکم مئی کو یوم مزدور ، 28 مئی کویوم تکبیرکی عام تعطیل ہوگی۔ 30، 31 مارچ ، یکم اپریل کو عیدالفطر ،7 سے 9 جون تک عیدالاضحی ،5 اور 6 جولائی2025کو نویں ، دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔ 14 اگست کو یوم آزادی ، 5 یا 6 ستمبر کو عید میلادالنبی?،9نومبر کو یوم اقبال، 25 دسمبر کویوم قائداعظم کی چھٹی ہوگی۔ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کیلئے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔ اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے ہونگی ، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائیگا۔ 2025 میں یکم جنوری، یکم مارچ، یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی۔ غیرمسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔