لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کے دوران اور بعد میں یکم جنوری 2026 سے لیکر تین اپریل 2026 تک درج مقدمات اور برآمد ہونے والی پتنگیں اور ڈوروں کی تفصیلات جمع کرادی گئیں، رپورٹ کیمطابق پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تین ہزار ایک سو 81 مقدمات درج ہوئے، پولیس نے خلاف ورزی کرنے پر 3 ہزار دو سو 85 ملزمان گرفتار ہوئے، پولیس نے ایک لاکھ سات ہزار سات سو 43 پتنگیں ملزمان سے قبضے میں لی،پولیس نے ملزمان سے 3 ہزار سات سو 62 ڈوریں قبضے میں لی۔