3ماہ :177انسانی سمگلرز گرفتار

 318مقدمات درج ،ملزمان میں ریڈ بک کے 2 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز بھی شامل
لاہور (کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے لاہور زون کی انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں،ایف آئی اے حکام نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، ایف آئی اے لاہور زون نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران انسانی سمگلرز کے خلاف 318 مقدمات کا اندراج کیا،ایف آئی اے لاہور زون نیگزشتہ 3 ماہ کے دوران 177 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 2 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز بھی شامل۔ گزشتہ 3 ماہ میں انسانی سمگلرز کے خلاف 168 مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کرائے جا چکے ہیں، گزشتہ 3 ماہ میں مجاز عدالتوں سے 43 مقدمات میں انسانی سمگلرز کو سزائیں سنائی گئی، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت 12 ریفرنسز میں انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی جاری ہے،گزشتہ 3 ماہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 33 کنال سے زائد کی جائیدادیں ضبط کی گئیں ،انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال 1 کروڑ روپے سے زائد کے بینک اکائونٹس منجمد کیے گئے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔