ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں بدل دیا

ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں بدل دیا

مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے معروف یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقت میں تبدیل کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔

یہ دلچسپ منظر دراصل ایک ایسی وائرل ویڈیو کی نقل ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ارلنگ ہالینڈ کو ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اپنے ہی عکس کو دیکھ کر چونکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہالینڈ کا یہ انداز ایک وائرل میم بن گیا۔اب ارلنگ ہالینڈ نے خود مسٹر بیسٹ کے ساتھ اسی مقبول میم کو حقیقی زندگی میں دوبارہ تخلیق کرکے شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ویڈیو میں ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ بیٹھ کر نوڈلز کھاتے نظر آتے ہیں۔ اسی دوران ہالینڈ اچانک آئینے کی جانب دیکھتے ہیں اور اپنے عکس کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی مزاحیہ اداکاری کرتے ہیں، جس سے ویڈیو مزید دلچسپ بن جاتی ہے۔ہالینڈ کا میم کے اصل انداز کو خود دہرانے کا یہ منفرد انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جبکہ مداحوں کی جانب سے فٹبالر اور مسٹر بیسٹ کی اس دلچسپ ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے۔یوں ارلنگ ہالینڈ نے اپنی مصنوعی ذہانت سے بننے والی وائرل میم کو حقیقی منظر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اپنے مداحوں کو محظوظ کردیا۔