عمر و وزن پر تنقید، ہمایوں سعید نے سلمان خان کی حمایت کر دی

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار ہمایوں سعید نے عمر اور وزن پر ہونے والی تنقید کے معاملے پر  بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی حمایت کر دی۔ سلمان خان ان دنوں ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 20 کی میزبانی کر رہے ہیں جہاں ان کو جسمانی ساخت اور عمر کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی صحت سے متعلق بھی تبصرے کیے۔پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، جو خود بھی عمر کے حوالے سے ہونے والی تنقید کا سامنا کرتے رہتے ہیں، سلمان خان کے جواب سے خاصے متاثر ہوئے اور انہوں نے وائرل ویڈیو کی ریل اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی۔ہمایوں سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ بگ باس 20، سلمان خان نے 60 سال کی عمر میں سکس پیک ایبس دکھا کر ٹرولز اور پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کترینہ کیف کے حق میں بھی مضبوط مقف اختیار کیا، شاندار۔