اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت سے متعلق دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور شعیب شیخ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں لارجر بنچ نے اس اہم کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ سابقہ مراحل پر صرف ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم، چونکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین فوت ہو چکے ہیں، اس لیے ان کے خلاف معاملہ ختم کیا جاتا ہے