پنشن و دیگر مراعات کیلئے ملک بھر میں مزید ورکرز کی رجسٹریشن کی ہدایت
لاہور (خصوصی رپورٹ)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)نے آئندہ مالی سال کیلئے 100 ارب روپے کی کنٹری بیویشن جمع کرنے کا ہدف مقرر کرلیا جو گذشتہ سال سے 20 ارب زیادہ ہے۔ اس سال ادارے کو گزشتہ برس کی نسبت 20 ارب روپے زیادہ جمع کرنا ہونگے۔ گزشتہ سال ای او بی آئی کیلئے 80 ارب کی کنٹری بیویشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جو مقررہ مدت میں حاصل کرلیا گیا۔نئے مالی سال کے ہدف کے تحت نا صرف کنٹری بیویشن کی کولیکشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے بلکہ ملک بھر میں مزید ورکرز کی رجسٹریشن کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کو پنشن اور دیگر مراعات کے دائرہ کار میں لایا جاسکے۔ای او بی آئی حکام کے مطابق ادارہ اپنے وسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔