یوٹیوبر ڈکی بھائی نے تشہیر کے دوران گیمبلنگ ایپ سے کروڑوں روپے وصول کئے:تفتیش میں انکشاف
لاہور(کرائم رپورٹر) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے دوران ڈکی بھائی کے جوئے کی ایپ کے کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف ہواہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سعد الرحمان نے تشہیر کے دوران گیمبلنگ ایپ سے کروڑوں روپے وصول کئے، ڈکی بھائی 12جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث پائے گئے، ڈکی بھائی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔