لاہور(کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جن میں 89 دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، 14،فیصل آباد ،بہاولپور سے 7،7،جھنگ ،سرگودھا سے 6، 6،ساہیوال سے5،گوجرانوالہ سے 4،گجرات اور بہاولنگر سے 3، 3دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے 55،داعش کے5،القاعدہ کے 2،حزب التحریر اور جئے سندھ کے2،2دہشتگردشامل ہیں ،جن سے 85عدد دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر ،183فٹ حفاظتی فیوز تار،پمفلٹ،نقدی ،پرائمہ کارڈ اورموبائل فون برآمد کئے گئے۔تین ماہ میں 13521 کومبنگ آپریشنز کے دوران1131 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔