پولیس افسروں اہلکاروں کے انٹرویوز پر پابندی

سی آئی جی آپریشنزآفس کی اجازت کے بغیرکوئی افسراوراہلکارانٹرویونہیں دیگا
ایس ایچ اوز،اہلکارکسی قسم کی پوڈکاسٹ میں بغیراجازت نہیں جائینگے
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس افسران اوراہلکاروں کیانٹرویوپرپابندی عائد ڈی آئی جی آپریشنزنے آپریشنزونگ کیافسران اور اہلکاروں کوانٹرویوزسیروک دیا۔ڈی آئی جی آپریشنزآفس کی اجازت کے بغیرکوئی افسراوراہلکارانٹرویونہیں دیگاڈویڑنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،اہلکارکسی قسم کی پوڈکاسٹ میں بغیراجازت نہیں جائینگے پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس، لاہور پٹرول سمیت دیگرآپریشنزونگ کیافسران بھی انٹرویوزنہیں دینگے، احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے افسران واہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پالیسی اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات شروع کر دیے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے فیلڈ افسران کے لیے وضاحتی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے یہ گائیڈ لائن میڈیا پالیسی کی شق 6 اور 9 کے ذیلی پیروں کے تحت جاری کی گئی ہے۔ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق پنجاب پولیس میڈیا پالیسی کے تحت اب فیلڈ افسران کو کسی بھی کیس کے حوالے سے میڈیا کو انٹرویو دینے سے پہلے باقاعدہ اجازت لینا ہو گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات میں بھی پولیس کو انٹرویوز کے دوران اضافی ذمہ داری کا پابند بنایا گیا ہے کسی بھی کیس کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہ صرف تفتیش پر اثر انداز ہو سکتی ہے بلکہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بن سکتی ہے اجازت کی شرط رکھنے سے حساس مقدمات میں پولیس افسران کی ذمہ داری مزید بڑھ جائے گی جبکہ میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس پالیسی کا محور عوام اور میڈیا تک معیاری اور تعمیری معلومات پہنچانا ہے۔ میڈیا کے توسط سے عوامی آگاہی کا عمل مؤثر انداز میں جاری رہے گا جبکہ پولیس کے ذمہ دارانہ رویے سے میڈیا کو اپنا تعمیری کردار ادا کرنے میں مزید مدد ملے گی۔