رائیونڈ: مدینہ مارکیٹ کی دکان میں آگ، ایک شخص زخمی

رائیونڈ: مدینہ مارکیٹ کی دکان میں آگ، ایک شخص زخمی

ویب ڈیسک: رائیونڈ کی مدینہ مارکیٹ میں واقع روئی پینجا کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 49 سالہ افتخار طفیل زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دکان میں موجود کاٹن کو آگ لگنے سے یہ آتشزدگی پیش آئی۔ زخمی افتخار طفیل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں جبکہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔