فیصل آباد،ملتان میں سپیشل ایجوکیشن،نئی اراضی کی منظوری

300 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کیلئے چیف منسٹر پروگرام کا آغاز کیا جارہا :ڈی جی 
لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈی جی سپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ (ر)شعیب خان جدون کی زیرِ صدارت محکمانہ کارکردگی اجلاس ہوا۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا جائزہ، ڈی جی کو تمام ونگز کی کارکردگی، اہداف اور پیشرفت پربریفنگ دی گئی۔ 400 ملین روپے لاگت سے فیصل آباد اور ملتان میں سپیشل ایجوکیشن کیلئے نئی اراضی حاصل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ رواں مالی سال سپیشل ایجوکیشن کیلئے مجموعی طور پر 3700 ملین روپے مختص کیے گئے۔سپیشل ایجوکیشن کی سرکاری عمارتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے، خصوصی تعلیم کے شعبے میں مجموعی طور پر 17 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ ڈی جی شعیب خان نے ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی 2026-27کا جائزہ لیااور کہاکہ پنجاب کے 300 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کیلئیچیف منسٹر میل پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے،خود مختار پروگرام سے خصوصی بچوں کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جائیگا، خصوصی بچوں کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ، یوٹیوب، گرافک ڈیزائننگ اور ای کامرس کے جدید ترین کورسز سکھائے جا رہے ہیں، مری میں خصوصی بچوں کے سکول کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔