12سالہ بچی کوبلیک میل کرنے پر2مجرموں کو20سال قید

مجرموں کو 10 لاکھ روپے جرمانہ، زیادتی کیس میں مجرم کو14سال قید کی سزا 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل نے12 سالہ بچی کو بلیک میل اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو مجموعی طور پر 10 ،10 سال قید اور 20 لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرموں طیب شہزاد اور ذیشان حیدرکو سیکشن 22 کے تحت 7،7 سال اور 10 لاکھ جرمانہ جبکہ سیکشن 24 کے تحت دونوں مجرموں کو 3،3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا، مزیدبرآں فاضل عدالت نے 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے کیس میں جرم ثابت ہوجانے پر مجرم جہانزیب مشتاق کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا،گزشتہ روز سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد تھانہ شالیمار میں درج مقدمہ میں مجرم جہانزیب مشتاق کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا،جرمانہ عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔