واہگہ بارڈر پر ’’ اڑتا تیر‘‘ کی پروموشن پاکستان نے عاطف اسلم کی قوالی چلا دی

لاہور (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی واہگہ بارڈر آمد کے دوران پاکستانی حدود میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی قوالی تاجدارِ حرم چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دونوں اداکار اپنی نئی فلم اڑتا تیر کی پروموشن کے لیے اٹاری واہگہ بارڈر پہنچے تھے جہاں انہوں نے بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔اس دوران پاکستانی جانب سے لائوڈ اسپیکرز پر عاطف اسلم کی مشہور قوالی تاجدارِ حرم چلائی گئی، جس کی آواز بھارتی اداکاروں کی تشہیری سرگرمی کے دوران سنائی دیتی رہی۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔