لاہور(شوبز ڈیسک) معروف رائٹر و ڈائریکٹر سلطان لودھی کو عمرے کی عظیم سعادت حاصل کرنے اور وطن واپسی پر شاعر، مصنف، اداکار و ہدایت کار قاسم شاکر اور المْراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بی اے خرم نے دلی مبارک باد پیش کی ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں قاسم شاکر اور ڈاکٹر بی اے خرم نے سلطان لودھی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سلطان لودھی کی حاضریِ حرمین شریفین اور تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس مقدس سفر کو ان کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائیوں اور برکتوں کا ذریعہ بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمرے کی سعادت ہر مسلمان کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔ اللہ تعالیٰ سلطان لودھی کو صحت و سلامتی، خوش حالی اور کامیابیوں سے نوازے اور انہیں آئندہ بھی دین و ادب اور فنونِ لطیفہ کے شعبوں میں مثبت کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔قاسم شاکر اور ڈاکٹر بی اے خرم نے سلطان لودھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔