کاکروچ مارنے کی کوشش میں عمارت میں آگ، ایک شخص ہلاک

کاکروچ مارنے کی کوشش میں عمارت میں آگ، ایک شخص ہلاک

جنوبی کوریا کے شہر آسان میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ 20 سالہ خاتون نے کاکروچ مارنے کی کوشش میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خاتون نے کاکروچ کو جلانے کے لیے فلیم تھروور کا استعمال کیا، مگر اس عمل سے گھریلو سامان میں آگ لگ گئی۔ یہ آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے گئی۔ عمارت میں لگی آگ سے پانچویں منزل پر رہائش پذیر 30 سالہ چینی خاتون نے اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی، مگر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔یہ خاتون اپنے شوہر اور 2 ماہ کے بچے کے ساتھ رہتی تھی۔ آگ لگنے کے سبب عمارت کے راستے بند ہو گئے، جس کے بعد اس جوڑے نے اپنے بچے کو کسی طرح ملحقہ بلاک میں پڑوسی کے حوالے کیا، جبکہ شوہر محفوظ مقام پر چڑھنے میں کامیاب رہا۔ دیگر رہائشی بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے اور آگ لگانے کے الزام میں خاتون کے ورانٹ گرفتاری کی درخواست کی جا رہی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے کاکروچ مارنے کے لیے فلیم تھروور استعمال کیا تھا، جس سے قبل بھی یہ طریقہ آزما چکی تھی، مگر اس بار اس نے گھر کے دیگر سامان کو آگ لگا دی۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔