افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ​​​​​​​

افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ​​​​​​​

ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔

 اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کی خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔انہوں نے نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی ہے۔ طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جائیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔

اس ضمن میں طلبہ نے کہا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے جس پر سب کو فخر ہے۔ اس موقع پر طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے، جس سے مختلف ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوئے اور قوم میں اتحاد و حوصلہ پیدا ہوا۔