بچے کی اوپن ہارٹ سرجری، شہری کی کال پر راولپنڈی پولیس کے افسر خون دینے پہنچ گئے

راولپنڈی(آئی این پی ) بچے کی اوپن ہارٹ سرجری  کیلئے  شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس کے افسر خون کا عطیہ دینے ہسپتال پہنچ گئے۔بچے کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن  تھا۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔راولپنڈی پولیس کے افسروں نے بچے کے آپریشن کیلئے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔