مقتولہ سعدیہ کواسکے دوست حسن نے پٹرول چھڑک کرآگ لگائی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں نکاح کرنے کے اصرارپرپٹرول چھڑک کرخاتون کاآگ لگانیکامعاملہ جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس کے مطابق مقتولہ سعدیہ کواسکے دوست حسن نے گزشتہ روزپٹرول چھڑک کرآگ لگائی تھی ،مقتولہ اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد دوست حسن کے گھر پر رہائش پذیر تھی ، ملزم نے سعدیہ کیساتھ نکاح کرنے سے انکار کیا جس پردونوں میں جھگڑا ہوا ،ملزم حسن نے طیش میں آکر سعدیہ کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیامقتولہ سعدیہ کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی ،واقعہ میں ملزم حسن کا 20 فیصد جسم جل گیا تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاحال ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔واقعہ کا نوٹس ایس پی کینٹ اویس شفیق نے لیا،اویس شفیق نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم بھی تشکیل دی تھی،ایس پی کینٹ نوٹس کے باوجود ملزم قانون نہ گرفت میں نہ آسکا،پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔