کمبوڈیا: دو ٹریفک حادثات میں 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کمبوڈیا: دو ٹریفک حادثات میں 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کمبوڈیا میں دو الگ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ محنت کے ترجمان سن میسا نے بتایا کہ پہلا حادثہ وسطی صوبے کیمپونگ چھنانگ میں نیشنل روڈ 5 پر پیش آیا، جہاں گارمنٹس ورکرز کو لے جانے والی گاڑی اور ایک سامان بردار ٹرک میں تصادم ہوا۔ اس حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوئے۔دوسرا حادثہ جنوب مشرقی صوبے سوے رینگ میں پیش آیا، جہاں گارمنٹس ورکرز کو لے جانے والے تیز رفتار ٹرک اور ایک کار کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی جبکہ 16 معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متاثرہ مزدوروں کے طبی اخراجات نیشنل سوشل سکیورٹی فنڈ برداشت کرے گا۔حکام نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔