حادثات میں 930ڈرائیوز،61کم عمرڈرائیور، 523مسافر متاثر ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1413ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 726افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔889معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہواان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 930ڈرائیوز،61کم عمرڈرائیور، 523مسافراور181پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ287ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت341متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان87حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 80حادثات میں 93متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1634متاثرین میں 1289مرد اور345خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 264افراد کی اوسط عمر18سال سے کم924افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ446زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1509موٹرسائیکلز،109آٹورکشے،150کاریں،45وین،09مسافر بسیں،66ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔