بلال عرف بابو کو نیاز بیگ، عمران کو سلامت پورہ ہنجروال سے پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیاس سلسلے میں ایس ایچ او ہنجروال عمران اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم بلال عرف بابو کو خفیہ اطلاع پر نیاز بیگ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم عمران کو سلامت پورہ ہنجروال سے حراست میں لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ہنجروال عمران اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔