ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹے کی شادی میں شرکت غیر یقینی

یہ وقت میرے لئے اچھا نہیں، میرے بیٹے کی خواہش ہے اس کی شادی میں شریک ہوں 
واشنگٹن(خصوصی رپورٹ )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اپنے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں شرکت کی کوشش کروں گا تاہم ایران جنگ کی صورتِ حال کے باعث یہ وقت میرے لیے اچھا نہیں ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 48 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اس ہفتے کے اختتام پر بہاماس میں بیٹینا اینڈرسن سے دوسری شادی کریں گے۔گزشتہ روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے بیٹے کی خواہش ہے کہ میں اس کی شادی میں شریک ہوں لیکن اس وقت ایران جنگ اور دیگر معاملات میری ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شرکت کی کوشش کروں گا، یہ ایک چھوٹی نجی تقریب ہو گی لیکن یہ میرے لیے اچھا وقت نہیں کیونکہ ایران کا معاملہ چل رہا ہے