2 1327ٹریفک حادثات ، 593افراد شدید زخمی

244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1327ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 593افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔902معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 894ڈرائیوز،60کم عمرڈرائیور، 446مسافراور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت292متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 86حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 80حادثات میں 82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1512متاثرین میں 1259مرد اور253خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 240افراد کی اوسط عمر18سال سے کم819افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ453زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1265موٹرسائیکلز،90آٹورکشے،152کاریں،28وین،06مسافر بسیں،33ٹرک اور132دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔