کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔
تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 118,946 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس نے ایک وقت میں 119,336 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا، تاہم دن کے اختتام تک منفی زون میں بند ہوا۔گزشتہ روز انڈیکس 119,153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، یوں آج مجموعی طور پر مندی کے رجحان کا سامنا رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار غیر یقینی سیاسی اور معاشی عوامل کے سبب محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ میں کاروباری حجم اور مخصوص سیکٹرز میں حصص کی فروخت کے رجحان نے انڈیکس پر دباؤ ڈالا، تاہم مجموعی سرمایہ کاری کا ماحول اب بھی سرگرم ہے اور آنے والے دنوں میں معاشی اشاریے مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے۔