ویب ڈیسک:پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے صدر اور معروف اسپورٹس منتظم آصف عظیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ان کے بیٹے نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو ہفتے قبل انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
خدمات کا خلاصہ:
آصف عظیم نہ صرف پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے صدر تھے بلکہ انہوں نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن میں میڈیا کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک سرگرم اور فعال کردار ادا کرتے رہے۔
ان کے انتقال پر ملک بھر میں کھیلوں سے وابستہ افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے:
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، مختلف فیڈریشنز اور کھلاڑیوں نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی کھیلوں سے محبت رکھنے والوں نے ان کی وفات پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے۔