جنگ بندی میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارتی وزیرخارجہ

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی براہ راست دوطرفہ معاہدے کا نتیجہ ہے، اور اس پر عالمی ثالثی، خاص طور پر امریکہ کا کوئی اثر نہیں ہے،  بھارت کا کشمیر  پر موقف غیر قابل مذاکرات ہے ، کشمیر کا ایک حصہ جو 1947-48 سے پاکستان کی غیر قانونی قبضے میں ہے ہم ان سے بات کرنا چاہیں گے جب وہ اس حصے کو چھوڑنے کی تجویز دیں گے۔نیدرلینڈز کے  نشریاتی ادارے این او ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میںجے شنکر نے کہا ہے کہ  پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے بطور ریاستی پالیسی کے استعمال پر  بھارت کے پاس ایسے خطرات کا فیصلہ کن جواب دینے کا مکمل حق ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ آپریشن سندور کا جاری رہنا ایک اسٹریٹجک مقصد کی خدمت کرتا ہے۔یہ آپریشن جاری ہے کیونکہ اس آپریشن میں ایک واضح پیغام ہے  اگر 22 اپریل کی طرح کا کوئی واقعہ ہوا تو جواب دیا جائے گا۔ ہم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے۔ اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں ان کی جگہ پر نشانہ بنائیں گے۔