لاہور: عید کے تیسرے دن شہری روایتی ناشتے کے لیے ناشتہ پوائنٹس پر جمع

لاہور: عید کے تیسرے دن شہری روایتی ناشتے کے لیے ناشتہ پوائنٹس پر جمع

لاہور میں شہری عیدالفطر کے تیسرے دن روایتی دیسی ناشتے کے مزے لے رہے ہیں، شہر بھر کے ناشتہ پوائنٹس پر فیملیز اور نوجوانوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شہری حلوہ پوری، نان چنے، نہاری، پائے، چائے اور لسی سے بھرپور ناشتے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جبکہ کئی لوگ مہمانوں کے لیے گھر لے جانے کے لیے باہر سے ناشتہ خرید رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں یہ روایت ہے کہ اکثر لوگ باہر سے ناشتہ کرتے ہیں، جبکہ دکانداروں کے مطابق عید کے دنوں میں رش معمول سے کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور صبح سے ہی گاہکوں کا تانتا بندھ جاتا ہے، جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔