محرم کے چھٹے روز پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات

لاہور (خصوصی رپورٹ) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر محرم کے چھٹے روز بھی لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 6 محرم کے موقع پر صوبہ بھر میں 45 ہزار سے زائد افسروں و اہلکاروں نے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ صوبہ بھر میں 925 عزاداری جلوس اور 3922 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ لاہور میں 56 عزاداری جلوس بر آمد ہوئے اور 425 مجالس ہوئیں۔ سکیورٹی انتظامات میں صوبہ بھر میں 23 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکاروں نے بھی معاونت فراہم کی