نیویارک(آئی این پی )امریکا کے شہر نیویارک میں واقع مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے میں 51 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔نیویارک پولیس کے مطابق ایمرجنسی کال پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ایک شخص بے ہوش حالت میں پایا گیا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسے بلند مقام سے گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئی تھیں۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے وقت امریکی راک بینڈ گوز اپنے 2 روزہ کنسرٹ سیریز کی دوسری پرفارمنس دے رہا تھا