اسلام آباد، کچی آبادیوں میںخلاف ورزی پر مکانات مسمار ہوں گے

اسلام آباد (آئی این پی) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) اور  میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کی تمام کچی آبادیوں کے مکینوں کے لیے ایک اہم اور سخت ترین ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے مون سون کی آمد کے پیش نظر کچی آبادی کے رہائشیوں کو نالوں اور سیوریج لائنوں کو کچرے اور ملبے سے مکمل پاک رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مون سون کے دوران ہونے والی بارشوں کے پانی کا بہائو متاثر نہ ہو