لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نشترکالونی میں لیاقت سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون۔مصری شاہ میں دلاور سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,گوالمنڈی میں اسد سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون, شالیمار میں انور سے1 لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون, سمن آباد میں فردوس سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غازی آباد اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ ٹاون شپ لاری اڈا اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔