ٓموبائل چھننے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہے سبزہ زار میں موبائل سنیچ کرنیوالا ملزم کوگرفتارجبکہ ساتھی فرار ہوگیاترجمان ڈولفن کے مطابق 2ملزمان شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر تعاقب کے بعد 1 ملزم کو گرفتارکر لیاملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی ملزم ارشد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔