خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ دینِ اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور حقوق کی بھرپور ترغیب دی ہے اور یہ کہ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہیں، نہ کہ صرف ہمدردی کا معاملہ۔
انہوں نے کہا کہ ’’بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارا دیا جا رہا ہے‘‘۔ مریم نواز نے زور دیا کہ ان خواتین کو حکومتی پالیسیوں میں مرکزیت دی جا رہی ہے تاکہ انہیں باعزت زندگی میسر آئے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کے دیگر خطوں کا ذکر کیا، بالخصوص کشمیر، غزہ اور ایران جیسے جنگ زدہ علاقوں کی ان خواتین کو یاد کیا جو جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ایسی بیوہ خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں‘‘۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ حکومتِ پنجاب بیوہ خواتین کے لیے معاشی تحفظ، رہائش اور سماجی مدد کے جامع پروگرامز پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ خودمختار اور باوقار زندگی گزار سکیں۔