منامہ(آئی این پی )ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے پر بحرین نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کردی۔بحرین سول سروس بیورو حکام نے اعلان کیا ہے کہ 70فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے جبکہ تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا اہتمام کریں گے۔سول سروس بیورو حکام کاکہنا ہے کہ ہنگامی خدمات اور مخصوص شعبے فیصلے سے مستثنی ہوں گے،حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کے پیش نظر ریموٹ ورک کااعلان کیا گیا ہے۔