ہم ایران پر حملے میں ملوث نہیں:برطانیہ

 مشرق وسطیٰ سے اپنے شہریوں کے فوری انخلا کی تیاری شروع کردی،وزیرتجارت
لندن(آئی این پی )برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینولڈز نے کہا ہے کہ ہم ایران پر حملے میں ملوث نہیں ہیں، مشرق وسطیٰ میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلا کے لیے حکومت کی جانب سے ریسکیو پروازوں کا آغاز گھنٹوں میں ہو سکتا ہے، اس میں دن نہیں لگیں گے۔انہوں نے ا یک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ برطانیہ کا ایران پر امریکی حملوں میں کوئی کردار نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔رینولڈز نے کہا ہم یہ یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ہم برطانوی شہریوں کا تحفظ کیسے کریں، انہیں کیسے نکالیں، اور ہمارے پاس جو وسائل خطے میں موجود ہیں، ان سے برطانوی تنصیبات، اڈوں اور عملے کا دفاع کیسے کیا جائے۔