میاں محمود الرشید نے ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انہیں ضمانت دی جائے۔وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست میں مأقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، 9 مئی کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں، جبکہ کسی بھی گواہ نے ان پر اشتعال انگیزی کا الزام نہیں لگایا۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کرنے کے باوجود سازش کے جرم میں سزا سنائی۔