ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2025ء کے دوران اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے حذف کی گئی ویڈیوز سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔
پاکستان میں حذف کی گئی ویڈیوز:
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوز کو گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا۔پاکستان میں ویڈیوز کو پیشگی طور پر حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند 99.4 فیصد رہی۔ان میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر ہی ہٹا دیا گیا، جو پالیسی عملدرآمد کی تیز رفتاری ظاہر کرتا ہے۔
عالمی سطح پر کارکردگی:
دنیا بھر میں اس سہ ماہی کے دوران 211 ملین ویڈیوز حذف کی گئیں، جو کل اپلوڈ کیے گئے مواد کا تقریباً 0.9 فیصد بنتا ہے۔ان میں سے 184.3 ملین ویڈیوز کو خودکار نظام کے ذریعے شناخت کر کے حذف کیا گیا۔7.5 ملین ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔پیشگی حذف کرنے کی عالمی شرح 99.0 فیصد جبکہ 24 گھنٹوں میں حذف کرنے کی شرح 94.3 فیصد رہی۔
وجوہات اور زمرے:
ٹک ٹاک نے حذف شدہ ویڈیوز کو درج ذیل وجوہات کے تحت زمرہ بند کیا:
30.1% ویڈیوز حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھیں۔
11.5% ویڈیوز نے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی۔
15.6% ویڈیوز میں پرائیویسی اور سیکیورٹی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوئی۔
45.5% ویڈیوز کو غلط معلومات پر مبنی قرار دیا گیا۔
13.8% ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت یا ترمیم شدہ میڈیا کے زمرے میں رکھا گیا۔