پارٹی کو ڈویڑن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر مزید منظم کیا جائے گا،ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں :شجاعت حسین
لاہور ( کرائم رپورٹر) صدر پاکستان مسلم لیگ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پنجاب میں تنظیمی امور کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ محمد طارق حسن، صوبائی صدر مسلم لیگ پنجاب ملک شمیم، اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن حافظ عقیل جلیل نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو ڈویڑن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر مزید منظم کیا جائے گا تاکہ اسے فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ خدمت اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔