پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پرومو ’میٹ وی آر ریڈی‘ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔
پرومو میں پاکستانی مہمان نوازی اور مزاحیہ طنزیہ انداز دکھایا گیا، خاص طور پر بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے کے مناظر نے بھارتیوں کو تلملا دیا، جبکہ پاکستانی شائقین نے پی سی بی کی تخلیقی صلاحیت کی تعریف کی۔پرومو میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی دکھائے گئے ہیں۔سیریز 29 جنوری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی، دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو کھیلا جائے گا، تمام میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔