لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ روک سکیں، داتا دربار کے علاقہ میں شہری کی موٹر سائیکل چور لے اڑا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ واردات پیر مکی ٹینکی والی گلی میں ہو ئی۔سی سی ٹی وی میں سرخ جیکٹ پہنے ایک نوجوان چور دکھائی موقع ملتے ہی موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک کھول لیتا ہے اور چند لمحوں میں موٹر سائیکل لیکر فرار ہو جاتا ہے ۔داتا دربار پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔