اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل منظور کر لیا گیا۔ بل پارلیمانی سیکرٹری شذرہ منصب علی کھرل نے پیش کیا جبکہ مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔