ممبر اسمبلی و سینیٹر کی کم سے کم تنخواہ5 سے 6 لاکھ ہونی چاہیے:کھیل داس

 عمران خان ھٹ دھرمی کا مظاہرہ چھوڑ دیں، مذاکرات میں شرائط نہیں ہونی چاہئیں،لیگی ایم این اے 

 اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی کھیل داس نے کہا ہے کہ ممبر اسمبلی اور سینیٹر کی کم سے کم تنخواہ پانچ سے چھ لاکھ ہونی چاہیے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر  تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بہتر انداز میں لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ھٹ دھرمی کا مظاہرہ چھوڑ دیں، مذاکرات میں شرائط  نہیں ہونی چاہئیں۔