اغوا کاروں کا تاجر کے خاندان سے رقم کا مطالبہ، مغوی کی فون کالز کی نئی تفصیلات منظر عام پر

اغوا کاروں کا تاجر کے خاندان سے رقم کا مطالبہ، مغوی کی فون کالز کی نئی تفصیلات منظر عام پر

لاہور کے علاقے ستوکتلہ سے اغوا کیے گئے تاجر رضوان عمر کے اغواکاروں نے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

 مغوی کے خاندان کے افراد کے ساتھ کی گئی فون کالز کی ریکارڈنگ منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں رضوان عمر نے اپنے بھائی کو بتایا کہ وہ 15 لاکھ روپے کا بندوبست کریں۔ رضوان نے کہا کہ پیسوں کا انتظام ہونے کے بعد وہ بتائے گا کہ پیسے کس کو اور کہاں دینے ہیں۔آڈیو میں رضوان عمر اپنے بھائی سے کہتا ہے کہ پیسے کے لیے اپنے دوست سے بھی درخواست کرے۔ کال کے دوران بتایا گیا کہ پہلے رات 9 بجے اور پھر 12 بجے کا وقت دیا جائے گا، اور رقم کہاں پہنچانی ہے، اس کی معلومات بعد میں دی جائے گی۔رضوان عمر کو پنجاب سوسائٹی سے مبینہ طور پر ایلیٹ پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان نے گھر کے باہر سے اغوا کیا۔ ستوکتلہ پولیس نے مغوی کے بھائی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ اغوا کرنے والے خود کو سینئر افسر ظاہر کر رہے ہیں، اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔