مقدمہ قتل کا فیصلہ، خاتون سمیت 2ملزم بری

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی محمد شفیق نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شواہد ناکافی ہونے اور جرم ثابت نہ ہونے پر ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ تھانہ اکانوالہ بنگلہ کی حدود میں پولیس نے ملزمہ شمیم بی بی اور اس کے بھائی مدثر کے خلاف مل کر خاوند کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا۔ دورانِ سماعت استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیاجن کی پیروی نوجوان قانون دان عمیر حسن بھلر نے کی۔