نیدرلینڈز:پرانی عمارت کے فرش سے درجنوں ہڈیاں بر آمد

لاہور(نیٹ نیوز)نیدرلینڈز میں ایک عمارت کی ازسرنو تزئین و آرائش کیلئے کھدائی کے دوران زمین سے ٹوٹی ہوئی ہڈیاں بر آمد ہوئی ہیں۔معائنے پر پتہ چلا کہ ہڈیاں انسانی نہیں بلکہ درجنوں مویشیوں کی ہیں اور جن کی ہڈیوں کو کاٹ کاٹ کر زمین میں ڈالا گیا تھا۔ یہ دریافت، جس نے ماہرین آثار قدیمہ کو حیران کر دیا ہے، ہالینڈ کی ایک میونسپلٹی الکمار میں کی گئی ہے جو اپنی روایتی پنیر مارکیٹ کے لیے مشہور ہے۔ شہر میں 17 ویں صدی کی پرانی عمارت کی تزئین و آرائش کے دوران یہ دریافت ہوئی جس پر ماہرین آثار قدیمہ کو بلایا گیا۔ میونسپلٹی کے بیان کے مطابق انہوں نے پایا کہ ٹائل کا فرش شدید استعمال کی وجہ سے بہت زیادہ بوسیدہ تھا اور فرش میں ایک خْلا تھا جو گائیوں کی ٹانگوں کی ہڈیوں سے بھرا ہوا تھا۔ہڈیاں خاص طور پر ٹانگوں اور ٹخنوں کا نچلا حصہ تھیں جنہیں میٹاٹرسل اور میٹا کارپل کہتے ہیں