جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقا میںزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریکٹرسکیل پر 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔یورپی بحیرہ احمر سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے جھٹکے جنوبی افریقا اور نمیبیا میں محسوس کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا میں زلزلہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا ۔ زلزلہ دارالحکومت کیپ ٹائون کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا گیا، البتہ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔