نئی دہلی:بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری ملازم کو نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ پر شادی کی دعوت موصول ہوئی۔ پیغام میں لکھا تھا:
"خوش آمدید، شادی میں ضرور آئیے، محبت وہ چابی ہے جو خوشی کے دروازے کھولتی ہے۔"ساتھ میں ایک PDF فائل منسلک تھی، جو دراصل اینڈرائیڈ ایپلیکیشن پیکج (APK) نکلی۔ جیسے ہی ملازم نے فائل کھولی، ہیکرز کو اس کے موبائل ڈیٹا تک رسائی مل گئی اور بینک اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے لوٹ لیے گئے۔پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس سائبر سیل کے حوالے کر دیا۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی فائلیں، خاص طور پر APK، کبھی ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔واضح رہے کہ بھارت میں سائبر جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال ہماچل پردیش کی سائبر پولیس نے بھی اسی حوالے سے سخت وارننگ جاری کی تھی۔