بھاری مشینری کے ذریعے دکانیں اور تعمیرات مسمار ، آپریشن ظلم اورناانصافی :تاجر
دیپالپور(خصوصی رپورٹ)غلہ منڈی روڈ پر مقامی انتظامیہ اور پیرا فورس نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شرو ع کردیا ،بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی دکانوں اور تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔ دوسری جانب تاجر برادری نے آپریشن کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے م ئوقف اپنایا کہ برسوں سے قائم دکانوں کو بغیر متبادل د یئے مسمار کرنا سراسر زیادتی ہے، ان کے پاس ان دکانوں کی باقاعدہ رجسٹریاں اور قانونی کاغذات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود آپریشن ظلم اور ناانصافی ہے۔