تجاوزات کیخلاف آپریشن،ہزاروں روپے جرمانہ

شہرکوتجاوزات سے پاک کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا:چیف آفیسربلدیہ
شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ طارق محموداورچیف آفیسربلدیہ محمد نصیر کی زیرنگرانی شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیا ،سڑکوں بازاروں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے گرد بلدیہ کے اینٹی انکروچمنٹ سکوارڈ نے گھیراتنگ کردیا اورکارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر لگا سامان اٹھاکر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کردیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیچیف آفیسر بلدیہ محمد نصیر اور عارف چوہدری صدرسرپرست اعلیٰ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے حکم سے شہرکوتجاوزات سے پاک کرنے کے لیے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ،قبل ازیں متعدد مرتبہ شہر میں اعلانات بھی کروائے اور اج سے کارروائی کا آغاز کیاگیا ہے، کسی کو بھی راستے بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آج 50عارضی تجاوزات کو ختم کروایا گیا اور پختہ تجاوزات کرنے والوں کو وارننگ نوٹس جاری کردئیے گے ہیں سی او شکرگڑھ نے مزید بتایا کی شہر میں غیر قانونی زیر تعمیر بلڈنگ کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی شروع کی گی ہے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ نے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنی بلڈنگ کے نقشے منظور کروائیں جو بلڈنگ بغیر نقشہ کے ہیں انکو پراسیس کے بعد گرا دیا جائے گا شہرکی تعمیر وترقی اسکی سڑکوں پارکوں میں پبلک سہولیات فراہم کرنا ادارہ کی ذمہ داری ہے۔